Search This Humara Punjab

Tuesday, March 10, 2020

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ سامنے آ گیا

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ سامنے آ گیا
بار بار صابن سے ہاتھ دھونے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتاہے
وسٹن کی سمنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ جہاں آپ صابن سے ہاتھ دھوتے ہوئے جسمانی طور پر صفائی حاصل کر رہے ہوتے ہیں وہیں چند نہ نظر آنے والے جراثیم کو صابن میں موجود کیمیکل توڑ دیتے ہیں اور یوں ہم جراثیم سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ تک لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور موثر ویکسین کی غیر موجودگی میں ابھی اس مرض
کی تباہ کاریوں کا سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا۔
ایک اندازے کے مطابق یہ مرض ابھی تک 4 ہزار کےقرہب اموات کا باعث بن چکا ہے۔ ایرانی پارلیمینٹ کے دو ارکان سمیت پانج اعلئ سرکاری اہلکار اس وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اٹلی کے آرمی چیف بھی اس وائرس  سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment