اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے بچوں کی فیس ادا کرنا اور گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے.سابق صدر کی ہمشیرہ کی درخواست میں استدعا
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس فعال کرنے کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست دائرکر رکھی ہے.
No comments:
Post a Comment