ووہان میں آخری کرونا مریض ہسپتال سے فارغ
چین میں جاری کرونا سے جنگ میں چین کی فتح
ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں سے کرونا کی وبا کا شروع ہونا بتا یا
جا تا ہے۔ چینی عوام کی شب و
روز کی انتھک محنت نے اپنا رنگ
دکھانا شروع کر دیا ہے۔ آہستہ آہستہ گلیوں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو رہی ہیں۔ 50 دن سے جاری ایمرجنسی کی کیفیت مین
کافی کمی آگئ ہے ۔ ڈاکرز اب کافی پر امید
ہیں کہ بہت جلد اس مرض سے نجات ممکن ہو
گی۔ نئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ووہاں میں اس مرض کے علاج کے لیئے 15 عارضی ہسپتال قائم کئے گئے تھے جن مین
8000 کے قریب طبی عملے نے کام کیا۔
اس دوران 12000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ آخری 49 مریض ڈسچارج کرنے کے بعد اب یہ
تمام عارضی ہسپتال بند کر دیئے گئے ہیں۔مقامی اتھارٹییز نے اعلان کیا
ہے کہ جلد ہی صنعت و تجارت کے تمام اپریشن
اپنی نارمل پوزیشن پر بحال کر دیئے جاہیں
گے،